جانور کی شکل کا روبوٹ ایسے لگتا ہے جیسے حقیقت میں کوئی جانور ہی ہو

جانور کی شکل کا یہ روبوٹ ایسے لگتا ہے جیسے حقیقت میں کوئی جانور ہی ہو ۔۔۔ چلنے کا انداز ۔۔۔۔ پھرتی، اشاروں پر اٹھنا بیٹھنا اور ڈانس کرنا۔۔۔ ایسے لگتا ہے جیسے اس روبوٹ میں حقیقی زندگی دوڑ رہی ہے ۔۔۔۔ یہ روبوٹ چیزیں اٹھاتا ہے، مختلف اشیا کے وزن اور اجسام کے لحاظ سے اپنی منہ اور گردن کو حرکت دیتا ہے،جھک کر ٹیبل کے نیچے سے گزرتا ہے،سیڑھیاں چڑھتا ہے،،اور تو اور اگر گر جائے تو خود ہی اپنے پاؤں پر کھڑا بھی ہو جاتا ہے،،، سڑکوں اور پارکوں میں دوڑتے اس جانور نما روبوٹ کو دیکھ کر عقل دنگ ہے،یہ مشینوں کا دور ہے،ان ایجادات کو دیکھنے کے بعد اس بات پر یقین مزید پختہ ہو جاتا ہے،،،