محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں بالائی علاقوں میں شدید مون سون ہوائیں داخل ہونگی

Jul 01, 2016 | 11:06

موسم کا حال بتانے والوں نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم رات کو اسلام آباد، ملتان،ساہیوال ،ڈی جی خان ، بہاول پورڈویژن ،حیدر آباد،سکھر اور لاڑکانہ میں کہیں کہیں بادل برسیں گے ۔۔۔۔ موسمیاتی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ ہفتے کو مغربی ہواؤں کا نیا رخ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا،،،ہفتے سے سوموار کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ،،مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان میں اکثر مقامات پر آندھی اور بارش متوقع ہے ،،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش اسلام کوٹ میں تریپن ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔۔۔

مزیدخبریں