عید قریب آتے ہی فیصل آباد میں خواتین نے کپڑوں کے ساتھ میچنگ جوتوں کی خریداری کے لیے مارکیٹوں کا رخ کرلیا

Jul 01, 2016 | 14:38

عید کے موقع پر خواتین خریداری میں کسی سے پیچھے نہیں رہتیں۔ خواتین مہندی، چوڑیاں اور کپڑوں کے علاوہ جوتوں پر بھی خاص توجہ دیتی ہیں، کپڑوں کے ساتھ میچنگ جوتوں کی خریداری خواتین کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ فیصل آباد میں بھی خواتین افطار کے بعد بازاروں کا رخ کرتی ہیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ جوتے پسند کرنا ایک مشکل کام ہے۔ میچنگ جوتے پہن کر وہ دوسروں سے منفرد نظر آنا چاہتی ہیں دکانداروں کا کہنا ہے خواتین بہتر سے بہتر کی تلاش میں رہتی ہیں۔ خوش قسمتی سے انہیں اگر کوئی جوتا پسند آ بھی جائے تو انکی دوسری کوشش جوتے کے کم سے کم دام ادا کرنے کی ہوتی ہے۔ دکانداروں کے مطابق عید کے قریب انکی چاندی ہوجاتی ہے لیکن خواتین کو مطمئن کرنا انتہائی مشکل کام ہے۔

مزیدخبریں