یوروکپ کا دوسرا کوارٹر فائنل آج ویلز اوربلجیئم کےدرمیان کھیلا جائے گا
لوکاکو ،کیون ڈی برائن ،وٹسل اور لومبارٹ جیسے سٹار کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ نمبر دو بلجیئم کا مقابلہ ہوگا آج رات بارہ بجے گیرتھ بیل کی ٹیم ویلز سے ہوگا ،،یورو کپ میں تین گول کرنیوالے دنیا کے بہترین فارورڈ گیرتھ بیل نے کہا کہ وہ بلجیئم کیخلاف اپنی زندگی کی سب سے جارحانہ فٹ بال کھیلیں گے ،،بلجیئم کیلیے آج امتحان کا دن ہوگا
مارسیلی میں کھیلے گئے یورو کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے بعد پولینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، پرتگال اور پولینڈ کے درمیان میچ مقررہ وقت میں 1-1 گول سے برابررہا پولینڈ کے لیونڈوسکی نے میچ کے دوسرے منٹ میں ہی گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی ،میچ کے 33ویں منٹ میں پرتگال کی جانب سے ریناٹو سانچز نے گول کر کے میچ برابر کردیا،مقررہ وقت تک میچ برابر رہنے پر اضافی تیس منٹ دیے گئے جس میں دونوں ٹیمیں گول نہ کر سکیں جس کے بعد پرتگال نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں پولینڈ کو5-3 سے شکست دیدی