زرمبادلہ کے ذخائر تئیس ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے کامیاب بجٹ پیش کرنے پرمبارکباد دی ہے: اسحاق ڈار
اسلام آباد میں ای سی سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ ایف بی آرنے تین ہزار ایک سوچار ارب روپے کا ٹیکس محصولات کا ہدف حاصل کیا ہے۔ تین سال میں صوبوں کا ترقیاتی بجٹ انیس سوارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر کےحوالے سے اسحاق ڈار نے بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر تئیس ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے پاس اٹھارہ ارب سے زائد جبکہ نجی بینکوں کے پاس چار اعشاریہ نو ارب ڈالر ہیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کامیاب بجٹ پرایف بی آر اورقوم کومبارکباد دی ہے۔ ملک کومعاشی طور پر مضبوط کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔