نیٹو بالٹک ریجن میں فوجوں کی تعداد دگنی کرکے روس کو اشتعال دلانا چاہتا ہے،اسلحے کی یہ اندھا دھند دوڑ یورپ کے مستقبل کو دھندلا دے گی :پیوٹن
برطانیہ،امریکہ جرمنی ،کینیڈا ،فرانس اور ڈنمارک کی فوجیں اس وقت روس کی سرحد پر بالٹک ریجن میں موجود ہیں ،،ان فوجوں کے وہاں رہنے کا جواز نیٹو یہ پیش کرتا ہے کہ مشرقی یورپ کو روس سے خطرات درپیش ہیں ،،مشرقی یورپ کے ممالک کو روسی جارحیت سے بچانے کیلیے فوجوں کی بالٹک ریجن میں موجودگی ضروری ہے لیکن ولادی میر پیوٹن اس فوجی اجتماع کو کسی اور نظر سے دیکھتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ نیٹو فورسز روس کو اشتعال دلانے سے باز رہیں ،،بالٹک ریجن میں فوجوں کی تعداد دگنا کر دینے سے نیٹو یورپ کا اتحاد خطرے میں ڈال رہا ہے ،، نیٹو کی اسلحے کی دوڑ سے یورپی توازن کے ٹکڑے ٹکڑے ہو سکتے ہیں۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس بخوبی جانتا ہے کسے کب اور کس زبان میں جواب دینا ہے