ہالی وڈ کی فلم 'وار ڈاگ 'کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

ہدایتکار ٹوڈ فلپس کی اس فلم کی کہانی امریکی ریاست میامی سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان دوستوں کے متعلق ہے،، یہ دوست پینٹاگون کوکسی طرح سے قائل کرکے عراق اور افغانستان میں فورسز کو اسلحہ فراہم کرنے کا تیس کروڑ ڈالرکا ٹھیکہ حاصل کرلیتے ہیں،لیکن ان دوستوں کو اسلحہ کی خریداری اور فورسز کو فراہمی میں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑجاتا ہے،جس کا ان کوپہلے ہر گز اندازہ نہیں تھا،،ایکشن فلم کی کاسٹ میں مائلز ٹیلر، بریڈ لی کوپر، جونا ہل اور اینا ڈی آرمس سمیت معروف اداکار شریک ہیں، فلم انیس اگست کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی،،