چین: ٹریفک حادثے میں اٹھارہ افراد ہلاک اور چودہ زخمی ہو گئے
چین کے وسطی صوبہ ہونان میں بس اور ٹرک کے تصادم میں اٹھارہ افراد ہلاک اور چودہ زخمی ہو گئے، حادثہ سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا، بارش کی وجہ سے بس پھسل کر دوسری سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا، یہ حادثہ ہنگ ڈانگ کے علاقے میں شہر کی بڑی شاہراہ پر پیش آیا، جس کے باعث دونوں اطراف سے آنے والی تقریباً دس کلومیٹر تک کی ٹریفک کئی گھنٹوں تک بند رہی، بس زونگ شین سے پنگ یو کی طرف جارہی تھی، عالمی ادارہٴ صحت کے مطابق چین میں سڑکوں کی بہتری کے باوجود ٹریفک حادثات میں سالانہ ڈھائی لاکھ سے زائد افراد ہو جاتے ہیں۔