کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفرازاحمد کہتے ہیں کہ سیریز میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں،

زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفرازاحمد کا کہنا تھا کہ سیریز میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں کیوں کہ ٹی ٹوئنٹی میں کسی ٹیم کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نوجوان اور سینئر کھلاڑیوں کا امتزاج ہے،قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی حالیہ چند سیریز میں بہترین رہی ہے،قومی کپتان نے کہا کہ وہ فی الحال رینکنگ کے بارے میں نہیں سوچ رہے،ان کا مقصد مثبت کرکٹ کھیلتے ہوئے سیریز جیتنا ہے۔