نتخابی نشانات الاٹ، کراچی میں 21 قومی اور 44 صوبائی نشستوں کیلیے 1223 امیدوار میدان میں
لاہور / اسلام آباد: عام انتخابات 2018 کے لیے ملک بھر سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرستیں ہفتے کو ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں آویزاں کر دی گئی ہیں اور امیدواروں کو انتخابی نشان بھی الاٹ کردیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے حتمی فہرستیں اردو حروف تہجی کی ترتیب سے فارم نمبر33 پر جاری کی ہیں جبکہ حتمی فہرست پر امیدواروں کے نام قومی شناختی کارڈکے مطابق درج کیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق امیدوار پولنگ سے 48 گھنٹے قبل یعنی 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم کرنے کے پابند ہوںگے، جس کے بعد 25 جولائی کو عام انتخابات کے لیے ملک میں بھر میں پولنگ ہوگی۔
ملک بھر میں عام انتخابات 2018 کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرستیں ریٹرننگ افسران(آر اوز)اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران(ڈی آر اوز)کے دفاتر میں آویزاں کی گئی ہیں جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیے گئے ہیں ، امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری ہونے کے بعداب فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق حتمی فہرستیں لگنے اور انتخابی نشانات جاری ہونے کے بعد امیدوار 23 جولائی تک انتخابی مہم چلا سکیں گے اور انھیں 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب (رات 12بجے) ہر صورت انتخابی مہم ختم کرنا ہوگی جبکہ 25جولائی کو عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک پولنگ ہوگی۔
خبر ایجنسی کے مطابق قبل ازیں الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی امیدواروںکیلیے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے میںایک دن کی توسیع کی گئی تھی، اس لیے امیدواروں نے ہفتہ کو بھی پارٹی ٹکٹ جمع کرائے۔ن الاٹ کردیا گیا۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں پر 76 امیدوار میدان میں ہوںگے۔