جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف ریفرنس کی سماعت سات جولائی کو

Jul 01, 2018 | 12:42

پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت سات جولائی کو کرنے کا حکم دیا ہے۔

ضرور پڑھیں: Maarka 18 September 2018

اسلا م آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف ریفرنس کی سماعت سپریم جوڈیشل کونسل میں ہوگی جس کی سربراہی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کریں گے۔

خیال رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس سنہ 2015 میں دائر کیا گیا تھا اور ان پر اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے سرکاری گھر پر تزین و آرائش کے لیے لاکھوں روپے خرچ کرنے کا الزام ہے۔سپریم جوڈیشل کونسل پانچ ارکان پر مشتمل ہوتی ہے جس میں سپریم کورٹ کے تین سنیئر ترین ججز کے علاوہ ملک کی پانچوں ہائی کورٹس کے دو سنئیر چیف جسٹس صاحبان شامل ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس انور کاسی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر ہیں تاہم اس کے ساتھ ساتھ وہ سینئر جج ہونے کی بنا پرسپریم جوڈیشل کونسل کے رکن بھی ہیں۔

مزیدخبریں