زمبابوے کا ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

ہرارے: سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ہرارے کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں اب سے کچھ دیر بعد مدمقابل ہوں گی، میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے سرفراز الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی سب سے بہترین ٹیم ہے جبکہ زمبابوے عالمی درجہ بندی میں 12 ویں نمبر پر ہے۔ سیریز میں شامل تیسری ٹیم آسٹریلیا بھی تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔سہ فریقی سیریز میں تینوں ٹیمیں چار چار میچز کھیلیں گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 8 جولائی کو کھیلا جائے گا
ہرارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ سیریز میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں کیوں کہ ٹی ٹوئنٹی میں کسی ٹیم کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نوجوان اور سینیئر کھلاڑیوں کا امتزاج ہے جس کی کارکردگی حالیہ چند سیریز میں بہترین رہی ہے۔سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ وہ فی الحال رینکنگ کے بارے میں نہیں سوچ رہے، ان کا مقصد مثبت کرکٹ کھیلتے ہوئے سیریز جیتنا ہے۔