سپریم کورٹ نے آر او کا فیصلہ بحال کر دیا

Jul 01, 2018 | 14:14

سپریم کورٹ میں این اے ایک سو چورانے سے سردار نصراللہ کےکاغذات مسترد ہونے کیخلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سر براہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ سپریم کورٹ نے اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی۔ عدالت عظمی نے سردار نصراللہ دریشک کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے نصراللہ دریشک کے بیٹے علی رضا دریشک کے خلاف بھی ٹریبونل کا فیصلہ معطل کر دیا۔ سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔ راجن پور کے ریٹرننگ افسر نے سردار نصراللہ کے کاغذ منظور کئے تھے۔ ٹریبونل نے آر او کا فیصلہ معطل کرکے کاغذات مسترد کر دیے۔ ٹریبونل نے نصراللہ دریشک اور علی رضا دریشک کا کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی پر نا اہل کر دیا تھا۔

مزیدخبریں