عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع کر دیا گیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات کیلئے تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران کو اپنے حلقوں کے پولنگ اسٹیشنز کے ووٹرز اور بیلٹ پیپرزکی تعداد تیس جون تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ جس کے بعد بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام پرننیٹگ پریسز میں شروع کر دیا گیاذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپرز راونڈ فگر کی تعداد میں چھاپے جائیں گے۔ کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر 1201 ووٹر ہونے کی صورت میں 1300 بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں۔ واٹر مارکڈ بیلٹ پیپرز ملکی تاریخ کے مہنگے ترین بیلٹ پیپرز ہونگے۔ آج سے تینوں پرنٹنگ پریس بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا آغاز کر دیاگیا۔ اسلام آباد اور کراچی میں فوج کی نگرانی میں پرنٹنگ پریسوں میں بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔ بلیٹ پپیرز کی چھپائی تک پرننٹگ پریس کے ملازمین کی سخت نگرانی کی جائے گی اکیس کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر پر دو ارب روپے سے زائد خرچہ آئے گا۔