الیکشن کمیشن نے ملک بھر کی پولنگ اسکیم بھی جاری کردی ہے
الیکشن ایکٹ دوہزارسترہ کے مطابق پولنگ ڈے سے اڑتالیس گھنٹے قبل انتخابی مہم ختم ہوجائے گی۔ ملک بھر میں تمام قومی وصوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کوانتخابی نشانات الاٹ کردیئے گئے ہیں۔ انتخابی مہم کی نگرانی کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں مانٹرنگ ٹیمیں قائم کی گئی ہیں۔ مانٹرنگ ٹیمیں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کرسکیں گے۔ الیکشن کمیشن نے ملک بھر کی پولنگ اسکیم بھی جاری کردی ہے۔ ملک بھرمیں پچاسی ہزار تین سو اٹھاسی پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ پنجاب میں سینتالیس ہزار آٹھ سو اٹھارہ پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ سندھ میں سترہ ہزار سات سو سینتالیس خیب پی کے میں بارہ ہزار چھ سوچونتیس پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد کے تین حلقوں این اے باون تریپن اور چون کےلیےسات سو اٹھاسی پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ ہرایک کلومیٹرکے بعد پولنگ اسٹیشن ہوگا۔ بلوچستان میں چار ہزار چار سو بیس فاٹا ایف آر میں انیس سو چھاسی پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔