سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کا زمبابوے کو 183 رنز کا ہدف
زمبابوے میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کو 183 رنز کا ہدف دیا ہے۔اتوار کو ہرارے میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔اب سے کچھ دیر قبل زمبابوے نے 11 اوورز کے اختتام پر چار وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز سکور کیے تھے۔پاکستان کو پہلی کامیابی پہلے اوور ہی میں ملی جب چبھابھا بغیر کوئی رن بنائے نواز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔