سابق وزیر داخلہ نے آج تک میاں نواز شریف سمیت کسی بھی سیاسی رہنما اور شخصیت کے لیے نازیبا الفاظ استعمال نہیں کیے۔ ترجمان چوہدری نثار
چوہدری نثارکے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے سابق وزیر داخلہ کی تقریر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جانا نہایت افسوس ناک اور قابل مذمت امر ہے،، مذکورہ چینل کی جانب سے تقریر کے مختلف جملوں کو توڑ مروڑ کرغیر ضروری طور پر میاں نواز شریف سے منسوب کیا جانا افسوسناک ہے،، ٹیکسلا میں کی جانے والی تقریر کا ایک ایک لفظ ریکارڈ پر ہے ،، تقریر کا سیاق و سباق اور اس کے مندرجات حلقے کی سیاست سے متعلق تھے۔ چوہدری نثار علی خان نے آج تک میاں نواز شریف سمیت کسی بھی سیاسی رہنما اور شخصیت کے لیے کبھی نازیبا الفاظ استعمال نہیں کیے ،، واضح رہے کہ چوہدری نثار نے کچھ روز پہلے اپنی تقریر کے دوران کہا تھا کہ نواز شریف نے جگہ جگہ خود کو بیچا،، گدھے کو بے شک تخت پر بٹھادو وہ گدھا ہی رہتا ہے ۔۔