ہ پل بناناعوام کوسرخی پاوڈرلگانے کے مترادف ہیں،عمران خان کووزیراعظم ہاؤس تک پہنچاکردم لیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما ولید اقبال

لاہورکےحلقےاین اے ایک سو اکتیس والٹن روڈپرپی ٹی آئی رہنما ولید اقبال نے عمران خان کی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا،اس موقع پرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےولیداقبال نےن لیگی حکومت کوبھرپورتنقیدکانشانہ بنایااورکہا کہ پل بنانا عوام کو سرخی پاؤڈرلگاناہے،صحت اور تعلیم تحریک انصاف کی ترجیحات ہوں گی۔ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی قیادت سےنالاں رہنے والے اور علیم خان پر تنقید کے نشتر چلانے والے ولید اقبال نے عمران خان کو وزیراعظم ہاؤس تک پہنچانےاورصوبائی نشست پر عبدالعلیم خان کی کمپین چلانےکااعلان بھی کیا۔
عمران خان کےمزارپرحاضری اورسجدہ ریزہونےکےسوال پر ولیداقبال نےوضاحت کی کہ نجی زندگی،عقیدہ اورعقیدت کے معاملات کواللہ پرچھوڑدیناچاہیے