میرا اور میری ٹیم کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔ الیکشن کے آزادانہ اور شفاف انعقاد کے لئے ٹیم ورک کے طور پر کام کر رہے ہیں, نگران وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری

نگران وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا ہے کہ انتخابات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کو بھرپور معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ صوبے میں انتظامی تبدیلیاں انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے کی گئی ہیں۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ میرا اور میری ٹیم کا کوئی سیاسی ایجنڈا ہے۔ نہ کبھی عملی سیاست میں رہا ہوں اور نہ ہی کبھی آنا ہے۔ ہمیں جو ذمہ داری دی گئی ہے اسے احسن طریقے سے ادا کریں گے۔ نگران وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ الیکشن کے آزادانہ اور شفاف انعقاد کے لئے ٹیم ورک کے طور پر کام کر رہے ہیں