چیف جسٹں پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا جڑواں شہروں کے ہسپتالوں کا ہنگامی دورہ مریض زیادہ اور ڈاکٹر ایک ہونے پر اظہار برہمی
راولپنڈی میں اصغرمال مری روڈ کے پاس وفاقی حکومت کے نامکمل ماں بچہ ہسپتال پراجیکٹ کو دیکھنے چیف جسٹں پہنچے تو انکی آمد پر ہسپتال سے پہلے آوارہ کتے بھگائے گئے۔ چیف جسٹس نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پندرہ روز میں پلان اور اٹھارہ ماہ میں ہسپتال مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شیخ رشید بھی ہسپتال جا پہنچے۔ چیف جسٹس اچانک دورے پر کارڈیالوجی ہسپتال بھی گئے جہاں مریض زیادہ اور ڈاکٹر ایک ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے ہسپتال کے پانی اور ادویات کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کیلیے بھجوانے کاحکم بھی دیا۔ چیف جسٹں کے دورے کے پیش نظرسکیورٹی ہائی الرٹ رہی اوراتوارکی چھٹی کے باوجود ہسپتال عملے کی دوڑیں لگی رہیں۔ چیف جسٹس نے پولی کلینک ہسپتال اسلام آبادکی ایمرجنسی کادورہ بھی کیا۔جہاں مریضوں اور لواحقین نےانکے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے۔