چیف جسٹس پاکستان نے ماں بچہ ہسپتال پر کام کا آغاز کرا کے قوم پر احسان کیا ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے ماڈرن ہسپتال ہو گا، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا بڑادن ہے۔ چیف جسٹس نے اس قوم پر احسان کر دیا۔کل سے ماں بچہ ہسپتال کا کام شروع ہو جائے گا۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے ماڈرن ہسپتال ہو گا جس میں چودہ آپریشن تھیٹر ہوں گے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے چیف جسٹس سے درخواست کی ہے کہ راولپنڈی میں مردے نہلانے کا پانی بھی نہیں ہے۔ ایک ارب روپے مل چکے ہیں، باقی چار ارب روپے چیف جسٹس نے دینے کا وعدہ کیا ہے۔