پاکستان نے بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمشن کے حوالے کردی
پاکستان اوربھارت نے قیدیوں کی فہرستوں کے تبادلے کا عمل شروع کردیا، دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے پاکستانی جیلوں میں قید بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمشن کے حوالے کردی،پاکستانی جیلوں میں 471بھارتی قیدی موجود ہیں جن میں 418ماہی گیرجبکہ 53سول قیدی ہیں،دونوں ممالک کے مابین قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ سال میں دوبارکیا جاتا ہے،بھارتی حکومت بھی بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی لسٹ پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کرے گی،ذرائع کے مطابق دونوں ممالک 31 جنوری اور 31 جولائی کوقیدیوں کی فہرستوں کے تبادلے کے عمل کا آغازکرتے ہیں جس کوچند روزمیں مکمل کر لیا جاتا ہے