ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں اکتیس جولائی تک توسیع، صدر مملکت ممنون حسین نے سمری پر دستخط کردیئے
نگران وفاقی کابینہ نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں اکتیس جولائی تک توسیع سے متعلق صدر مملکت کو سمری ارسال کی جس پر صدر ممنون حسین نے دستخط کردیئے،،،صدرمملکت کے دستخط کے بعد ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں اکتیس جولائی تک توسیع کردی گئی،،،صارفین مقررہ تاریخ تک ایف بی آر کو ذرائع آمدن ظاہر کیے بغیر اثاثے ظاہر کرسکتے ہیں،،،ایف بی آر کے مطابق اب تک اکیاون ہزار افراد نے ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ کیا اور ایف بی آر پینسٹھ ارب روپے وصول کرچکا ہے،،،گزشتہ روز نگران وزیراعظم ناصرالملک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران ایمنسٹی سکیم کے تحت حاصل رقوم اور میں توسیع سے متعلق بریفنگ دی گئی تھی۔۔