”پانچ سال کا جواب دو“ کی عوامی مہم نے سابق وزیرتعلیم بلیغ الرحمان کو پرانے وعدے یاد دلادیے
”پانچ سال کا جواب دو“ کی عوامی مہم کے اثرات بہاولپور بھی پہنچ گئے ، ، سابق وزیر تعلیم اور مسلم لیگ ن کے این اے 170سے امیدوار بلیغ الرحمان کو اپنے حلقے کے عوام سے ووٹ مانگنا مہنگا پڑگیا ،، الیکشن کیمپین کے دوران ووٹرز نے انہیں گھیرے میں لے لیا ،، اور گزشتہ الیکشن کے وعدوں کا حساب مانگ لیا،، ووٹرز نے لیگی امیدوار کو گزشتہ الیکشن سے پہلے قبرستان بناکر دینے کا وعدہ یاد کرایا،، لوگوں نے بلیغ الرحمان سے کہا،،ہم نے 2 دفعہ آپ کوکامیاب کرایا مگر آپ تواب تک مرنے والوں کے لیے جگہ بھی فراہم نہیں کرسکے ،، گزشتہ سالوں میں کیے گئے وعدے تو پورے کرنا سکے تو اب ووٹ کیوں دیں ،، حلقے کے عوام نے لیگی امیدوار کو ووٹ دینے سے صاف انکار کردیا ،، اس دوران بلیغ الرحمن بھی مراد علی شاہ کی طرح شہری کو ویڈیو بنانے سے منع کرتے نظر آئے