مولانا فضل الرحمان ایک مقناطیس ہیں، جدھر پاور ہو ادھر جڑ جاتے ہیں۔ چارہفتوں بعد فیصلہ ہوجائے گا یہ قائداعظم کا پاکستان بنے گا یا چوروں اور ڈاکوؤں کا۔ عمران خان
بنوں میں انتخابی مہم کے دوران جلسے سے خطاب میں عمران خان نے اپنے سیاسی حریف مولانا فضل الرحمان اوراکرم خان درانی پرخوب تنقیدی باؤنسرز برسائے۔ان کا کہنا تھا کہ سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان دوہزاردو سے اقتدار میں ہیں، عوام ان سے پوچھیں قرضے کا پیسہ کدھرگیا۔ چارہفتوں بعد فیصلہ ہوجائے گا یہ قائداعظم کا پاکستان بنے گا یا چوروں اور ڈاکوؤں کا۔ مولانا فضل الرحمان ایک مقناطیس ہیں،جدھرپاور ہو ادھر جڑجاتے ہیں۔ عمران خان نے این اے پینتیس بنوں میں اپنے مخالف جے یو آئی کے امیدوار اکرم درانی کو فرعون قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا الیکشن سے پہلے اکرم درانی کی حیثیت کیا تھی سب جانتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پختونخوا حکومت نے سات سو میگاواٹ بجلی کے منصوبوں کے ایم اویوز پر دستخط کیے۔ مجھے کیوں نکالا مہم نے ہمارے منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالیں اور انہیں مکمل نہیں ہونے دیا۔اس کے باوجود پختونخوا حکومت نے چوہتر میگاواٹ بجلی پیدا کی۔