صدر مملکت عارف علوی نے فنانس بل2019-20کی منظوری دیدی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فنانس بل2019-20 کی منظوری دیدی۔پیر کے روز ترجمان ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فنانس بل2019-20 قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد صدر مملکت کو گزشتہ روز بھجوایا گیا تھا جس پر صدر مملکت عارف علوی نے دستخط کر دیئے۔صدر عارف علوی کے دستخط کے بعد فنانس بل اور بجٹ آج یکم جولائی سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی سے آئندہ مالی سال کا بجٹ 28 جون کو منظور کیا گیا تھا جبکہ ایوان نے فنانس بل پر اپوزیشن کی کٹوتی کی تمام تحریکیں مسترد کر دی تھیں۔