عوام نے موجودہ حکومت کو پانچ سال کا مینڈ یٹ دیا ہے, حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی:گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صوبائی وز یر اطلاعات ونشر یات سید صمصام علی بخاری 'صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار آصف نکئی اورچیئر مین پی ایچ اے یاسرگیلانی کی الگ الگ ملاقاتیں ،سیاسی اور حکومتی ایشوز سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ سوموار کے روز گور نر ہائوس لاہور میں ہونیوالی ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عوام نے موجودہ حکومت کو پانچ سال کا مینڈ یٹ دیا ہے اس لیے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی۔ انہوں نے کہا کہ مڈٹر م انتخابات کے خو اب دیکھنے والوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا، سیاسی مخالفین کو چاہیے کہ وہ انتشار اور فساد کی سیاست کر نے کی بجائے عوامی ایشوز پر بات کریں اور عوامی فلاح وبہبود کے لیے تجاویز دیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنے اخر اجات کو50ارب روپے کم کر کے کفایت شعاری کی نئی مثال قائم کردی ہے جبکہ کر نٹ اکائونٹ خسارے میں7 ارب روپے کی کمی بھی حکومت کی کامیاب معاشی پالیسوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ حکومت اپنی کامیاب پالیسوں کی بدولت ملکی تقدیر بدلنے کا وعدہ پورا کر ے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج مشکل معاشی حالات کی وجہ سے حکومت کو مشکل معاشی فیصلے کر نے پڑ رہے ہیں مگر ہماری کوشش ہے کہ تمام تر حالات کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا تحر یک انصاف کی وفاقی اور پنجاب حکومت نے عام انتخابات میں قوم سے جو بھی وعدے کیے ہیں ان پر مکمل عملددرآمد کیا جائے گا۔