پاک بھارت وزرائے اعظم کی جلد ملاقات کا امکان
پاک بھارت وزرائے اعظم کی جلد ملاقات کا امکان ہے ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کرتار پورکوریڈور کی تقریب میں شرکت پر تیار ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت تعلقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ، پاکستان اور بھارت کے درمیان اعلی سطح کاسفارتی رابطہ ہوا ، جس سے پاک بھارت وزرائےاعظم کی جلد ملاقات کا امکان پیدا ہوگیا ، دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کے لئے رابطے جاری ہیں۔بھارتی وزیراعظم کرتار پورکوریڈور کی تقریب میں شرکت پرتیار ہوگئے ہیں ، بابا گرو نانک کی سالگرہ پر مودی کرتار پورہ کوریڈور کا دورہ کریں گے، کرتار پور کوریڈور تقریب میں پاک بھارت وزرائے اعظم شریک ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان خصوصی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔