سی اے اے نے ایئر بلیو کو 6 پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دیدی
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ایئر لائن ایئر بلیو کو بین الاقوامی چھ خصوصی پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دیدی۔بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے حکومتی اقدامات جاری ہیں ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ایئر لائن ایئر بلیو کو بین الاقوامی 6خصوصی پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ایئر بلیو اپنی 6خصوصی پروازیں، شارجہ اور ابوظہبی کیلئے آپریٹ کریگی، مجموعی طور پر 6پروازوں کے ذریعے1ہزار سے زائد ہم وطنوں کو پاکستان پہنچایا جائے گا۔