پتوکی: ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر،2افراد جاں بحق
پتوکی کے علاقے چونیاں روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ حبیب آباد میں چونیاں روڈ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوگیا اور موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔ حادثے میں جاں بحق دونوں افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئیں۔