ٹھٹھہ:کار سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد

ٹھٹھہ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے قریب ایک کار سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمدکر لی گئیں۔ٹھٹھہ پولیس کے مطابق کار سے ملنے والی دونوں لاشوں کو تشدد کے بعد سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ، مقتول کی شناخت اللہ ڈنو پلیجو کے نام سے ہوئی ہے جو کہ سجاول کے علاقے لائق پور کا رہائشی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کے قریب ملنے والی مقتولہ کی شناخت بھی کر لی گئی ہے ، مقتولہ کی شناخت گل ضمیراں کے نام سے ہوئی ہے، خاتون نے کچھ عرصہ قبل اللہ ڈنو پلیچو سے پسند کی شادی کی تھی۔پولیس کے مطابق دونوں لاشوں کو سول ہسپتا ل ٹھٹھہ میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزیدتفتیش جاری ہے ۔پولیس کے مطابق مقتولہ کیاہل خانہ نے گذشتہ رات دونوں کو دعوت پر بلایا تھا، مقتولہ کے بھائی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔