حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 جولائی تک توسیع
اسلام آباد: رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت میں احتساب عدالت اسلام آباد نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 جولائی تک توسیع کردی۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت اسلام آباد میں ہوئی۔اس موقع پر عدالت میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے پیش ہوکر اپنی حاضری مکمل کروائی۔عدالت نے پراسکیوٹر سے استفسارکیا کہ منی لانڈرنگ کیس کا ریفرنس کب دائر کیا جا رہا ہے ۔جس پر پراسکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ تفتیش مکمل ہوتے ہی ریفرنس دائر کردیں گے۔جس پر عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 جولائی تک توسیع کردی۔