148 ارب 59 کروڑ سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی۔ ثانیہ نشتر
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ اب تک 1کروڑ 22لاکھ77ہزار سے زائد محنت کش افراد میں 148 ارب 59کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی گئی ۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 148ارب 59 کروڑ سے زائد امدادی رقم تقسیم کر چکے ہیں ،آزاد جموں و کشمیر میں 2 لاکھ 1 ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب 46 کروڑ سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے اسی طرح بلوچستان میں 6 لاکھ22 ہزار سے زائد افراد میں 7 ارب 56 کروڑ روپے سے زائدامدادی رقم تقسیم کی گئی ۔انہوں نے رقم کی تقسیم سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ گلگت بلتستان میں87 ہزار سے زائد افراد میں ایک ارب 7 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم ہوئی جبکہ اسلام آباد میں 64 ہزار سے زائد افراد میں 78 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی گئی ۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 21 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد میں 25 ارب 78 کروڑ روپے سے زائدامدادی رقم تقسیم ہوئی ہے ۔ پنجاب میں 54 لاکھ70 ہزار سے زائد افراد میں 66 ارب 23 کروڑ روپے امدادی رقم تقسیم کی گئی اور سندھ میں 37 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد میں 44 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔