رواں سال کا تیسرا چاند گرہن 5 جولائی کو ہوگا
رواں سال کا تیسرا چاند گرہن 5 جولائی کو ہوگا جو پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔ڈائریکٹر اسپپس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر پروفیسر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ رواں سال کا تیسرا چاند گرہن 5 جولائی کو ہوگا اورچاند گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا،چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8بجکر 7 منٹ پر ہو گاجبکہ چاند کو مکمل گرہن 9 بجکر 30 منٹ پرلگے گا اورگرہن 10بجکر 52منٹ پر ختم ہو جائے گا۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ چاند گرہن کا مکمل دورانیہ 2گھنٹے45منٹ ہوگا اور یورپ، آسٹریلیا،افریقا، شمالی اور جنوبی امریکا کے ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل دو چاند اور ایک سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں کیا گیا تھا