اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدرکی پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر تیجانی محمد بانڈے ( Tijjani Muhammad Bande )نے کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پر پیر کو ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں ان کے ترجمان ریم اباز ا نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کیا ہے۔