محکمہ داخلہ سندھ نے لاک ڈاؤن میں 15جولائی تک توسیع کر دی
محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں لاک ڈاؤن میں اس ماہ کی پندرہ تاریخ تک توسیع کر دی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے، شادی ہال، سینما، تھیٹر، بیوٹی پارلرز اور ریستوران بند رہیں گے۔ادویات اور اشیائے ضروریہ کی دکانوں کے سوا کاروباری اوقات کار ہفتے میں پانچ روز صبح چھ سے شام سات بجے تک ہوںگے۔ہوم ڈیلیوری سروس رات گیارہ بجے تک بحال رہے گی۔