مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 2 نوجوان شہید کردیےگئے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فوج نے آج بھی مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔کشمیر میڈیاسروس کےمطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں آپریشن کیا، اس دوران محاصرے اور گھرگھر تلاشی کی آڑ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن اب بھی جاری ہے اور پورے علاقے کو بھارتی فوج نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔