کینیڈا میں قیامت خیز گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 233 ہلاکتیں
سرد ترین کینیڈا میں قیامت خیز گرمی سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا اور غیر معمولی گرمی کے باعث اب تک سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اچانک اور غیرمعمولی گرمی سے کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں جمعہ سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 233 ہو گئی جبکہ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔تاریخ میں پہلی بار کینیڈا کے سرد ترین علاقے میں درجہ حرارت 49.5 ڈگری سینٹی تک پہنچ گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق صرف برٹش کولمبیا کے شہر وینکوور میں 69 اموات اچانک رپورٹ ہوئیں، حبس اور گھٹن سے دم توڑ جانے والے افراد میں زیادہ تر بوڑھے اور بیمار شامل ہیں۔