جتنا بھی دباؤ ہو ہمارے تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے:- عمران خان کا واضح پیغام
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چینی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنا بھی دباؤ ہو ہمارے تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے ، ہمارے چین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور چین کے ساتھ اقتصادی ، تجارتی اور سیاسی تعلقات بہتر بنانے کے خواہاں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا چینی میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہناتھاکہ میں اگلے ہفتے گوادر جارہا ہوں ، ہم پاکستان اور چین کے میڈیا کے درمیان تعلقات کے خواہاں ہیں ۔ پاکستان میں چینی صدر کو جدید دور کا بہترین سیاست دان کہا جاتا ہے ۔ آج کی ملاقات کا مقصد میڈیا تعلقات کو بہتر کرنا ہے ۔