واٹس ایپ میں " ویو ونس" نامی نئے فیچر کا اضافہ

فیس بک کی جانب سے پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ پر مخصوص وقت کے بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ ہونے والے پیغامات پر کافی عرصے سے کام جاری ہے اور حال ہی میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ ٹیکنا لوجی ویب سائٹ کے مطابق میسنجر اور فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام میں خود کار ڈیلیٹ ہونے والے میڈیا اور ٹیکسٹ پیغامات کو متعارف کروانے کے بعد اب اسی سے مشابہت رکھتا فیچر واٹس ایپ میں بھی متعارف کروایا جا رہا ہے۔ واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں " ویو ونس" کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے ، جس میں پیغام کو ایک بار دیکھنے کے بعد فوٹوز اور ویڈیوز چیٹ فیڈزسے غائب ہوجائیں گی