چین پر میلی نگاہ ڈالنے والے فولاد کی دیوار سے ٹکرائیں گے ، چینی صدر
بیجنگ : چین میں کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریب میں چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ کسی کو بالادستی کی اجازت نہیں دیں گے ،چین پر میلی نگاہ ڈالنے والے فولاد کی دیوار سے ٹکرائیں گے۔جو بھی اس کی جرت کرے گا وہ اپنا سر ایک ارب چار کروڑ چینی باشندوں کی اسٹیل کی دیوار سے ٹکرائے گا اور خود خون آلود ہوگا۔ ہم کسی کو بھی چین پر دھونس جمانے، جبر کرنے یا محکوم رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ چین کے صدر شی جنپنگ نے متنبہ کیا کہ غیر ملکی افواج دھونس جمانےاورپرےدھکیلنے کی کوشش کر رہی ہیں، تیان مین اسکوائر میں ایک گھنٹہ طویل خطاب میں چینی صدر نے چین کی فوج کی تشکیل نوکا عہد کیا ،