پاک فضائیہ کے سربراہ کی ترک دفاعی صنعتوں کے صدر سے ملاقات
پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے اِس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان اور ترکی کی دفاعی صنعت میں تعاون کو دونوں ممالک کی استعدادکو استعمال میں لا کر نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار ترک دفاعی صنعتوں کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اسماعیلDEMIRکے ساتھ ملاقات میں کیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل DEMIRکے ساتھ ملاقات کے دوران دفاعی سازو سامان کی مقامی طور پر تیاری میں بے مثال پیش رفت اور گزشتہ چندبرسوں میں ترک دفاعی بیڑے کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں ترکی کے دفاعی پیداوار کے شعبے کے کردار کو سراہا۔