سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کی پی ٹی آئی میں شمولیت

اسلام آباد: سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے وزیر اعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور رکن قومی اسمبلی رمیش کمار بھی موجود تھے۔وزیراعظم عمران خان کی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم سے ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کامیاب معاشی پالیسیوں اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔