پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی کا اجلاس ،افغانستان کی حالیہ صورتحال, داخلی سلامتی سمیت اندرونی چیلنجز پر بریفنگ

اسلام آباد میں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا بند کمرا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے۔ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی و کمیٹی چیئرمین اسد قیصر کررہے ہیں۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار بھی اجلاس میں شریک ہیں جب کہ وزیراعظم عمران خان اجلاس میں شریک نہیں۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی اجلاس میں شریک ہیں جب کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیراعلیٰ سندھ بھی اجلاس میں شریک ہیں۔اعلامیے کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی نے کشمیراور افغانستان کی حالیہ صورتحال،اہم خارجہ امور، داخلی سلامتی سمیت اندرونی چیلنجز اور خطے میں وقوع پذیر تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان نےافغان امن عمل میں اخلاص کےساتھ نہایت مثبت اور ذمہ دارانہ کردارادا کیا، پاکستان کی بھرپورکاوشوں سےافغان دھڑوں اورمتحارب گروپوں میں مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی،پاکستان کی بھرپور کاوشوں سے امریکا اورطالبان کے درمیان بھی بامعنی مذاکرات شروع ہوئے۔