پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس: اجلاس میں اچھی بریفنگ ہوئی اور بہت سے ایشوز پر بریفنگ دی گئی: شہباز شریف
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کی دی جانے والی بریفنگ سے مطمئن ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہبازشریف جب پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس سے دوران وقفہ باہر آئے تو صحافی نے استفسار کیا کہ بریفنگ کیسی تھی؟ مطمئن ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اچھی بریفنگ ہوئی اور بہت سے ایشوز پر بریفنگ دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں اطمینان بخش بریفنگ ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی واضح کیا کہ ان کیمرہ بریفنگ کی تفصیل نہیں بتا سکتے ہیں۔اس موقع پر صحافی نے پوچھا کہ اڈےنہ دینے کےحوالے سے بیان پرکیا کہیں گے؟ تو میاں شہباز شریف نے فوراً کہا کہ وہ تو آپ کو پتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج خارجہ پالیسی سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے۔میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کشمیر و افغانستان کی صورتحال سمیت داخلی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی ہے۔