عثمان کاکڑ کی موت کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن قائم
بلوچستان حکومت نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے رہنما عثمان خان کاکڑ کی موت کے اسباب جاننےکے لیے بلوچستان ہائی کورٹ کے 2 ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن قائم کردیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن میں کہا گیا ہےکہ بلوچستان حکومت نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد ہائی کورٹ کے دو ججز جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل جوڈیشل کمیشن قائم کردیا۔