ایکواڈور : شدید عوامی احتجاج کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

لاطینی امریکی ملک ایکواڈور میں شدید عوامی احتجاج کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔کئی ہفتوں کے احتجاجی مظاہروں کے بعد ایکواڈور کے صدر گلیامو لاسو نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں فی گیلن 10 سینٹ کمی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔کئی دنوں سے جاری ان احتجاجی مظاہروں میں اشیائے خور و نوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف بھی آواز اٹھائی جا رہی ہے۔ مظاہروں میں پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں سے اب تک پانچ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر گلیامو لاسو نے قوم سے خطاب میں کہا کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 سینٹ فی گیلن کمی کا فیصلہ کیا ہے۔