عنقریب ڈمی حکومت کا جنازہ دھوم سے نکلے گا: شیخ رشید
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ ایک ڈمی حکومت ہے جس کا ایجنڈہ صرف اپنے کیس ختم کرنا اورآئی ایم ایف کے اشاروں پر ناچنا ہے، عنقریب ڈمی حکومت کا جنازہ دھوم سے نکلے گا۔ شیخ رشید سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت کو کوئی غرض نہیں کہ غریب پر کیا بیت رہی ہے، یہ اپنا ملبہ دوسروں پر ڈال کر خود چلے جائیں گے، یہ ملک کو شدید ترین معاشی،سیاسی اور اقتصادی بحران میں ڈال جائیں گے۔