وزیراعظم کا عوام کی قومی پالیسیوں میں شمولیت کیلئے جدید مرکز کا افتتاح
تفصیلات کے مطابق یہ جدتی مرکز ملک اور عوام کی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پالیسی سازی کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردارادا کرے گا جو وزیراعظم کے ملک کے صلاحیت نوجوانوں کو اہمیت دینے کے ویژن کے تحت قائم کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم نے افتتاحی تقریب کے شرکا سے خطاب بھی کیا ،اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ جدید علوم عصرِ حاضر کی ضرورت ہیں، انوویشن ہب کا قیام لائقِ تحسین ہے، انوویشن ہب کو ذاتی طور پر پروموٹ کرونگا۔ اس سے قبل آج وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔