: تحریک انصاف کے جلسے کے پیش نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کردی
اسلام آباد: تحریک انصاف کے جلسے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کردی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ضلع بھر میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کرنے کے احکامات اور ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز کو ضلع بھر میں سرچ و کومنگ آپریشنز کرنے کی ہدایات بھی جاری کردیں۔آئی جی اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر موثر چیک پوائنٹس لگادئیے گئے ہیں جب کہ چیکنگ کو مؤثر بنانے کےلیے دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ بھی تعاون کریں گے۔ڈاکٹر اکبر ناصر خان کے احکامات کے تحت ریڈ زون میں بھی سیکیورٹی ریڈ الرٹ ہے جب کہ پولیس کے خوصی دستے تعینات کردئیے گئے ہیں۔پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے کسی بھی لاءاینڈآرڈر صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس اہلکاروں کو 10 ہزار سے زائد آنسو گیس کے شیل بھی مہیا کیے گئے ہیں